اسد نواز کی  پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت  سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

اسد نواز کی  پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت  سے ملاقاتیں، سیاسی امور ...
اسد نواز کی  پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت  سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) پیپلز پارٹی گریٹر لندن کے نائب صدر اسد نواز نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت  کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

اسد نواز ان دنوں پاکستان کے نجی دورے پر ہیں جہاں ان کی سیاسی و سماجی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق چیئر مین سینیٹ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری ، انفارمیشن سیکرٹری فیصل کریم کنڈی،  سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر،  ایم ان اے ساجد طوری ، ممبر اوورسیز کمیٹی اور سابق تحصیل ناظم لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ، مظہر علی خان صدر پی پی خانیوال اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اسد نواز نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔