’جو کارکن کے قتل کا شور مچا رہے تھے انہوں نے تو جنازہ بھی نہیں پڑھا، ہم نماز جنازہ میں شریک ہوئے‘ این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار نے بڑا الزام لگادیا

’جو کارکن کے قتل کا شور مچا رہے تھے انہوں نے تو جنازہ بھی نہیں پڑھا، ہم نماز ...
’جو کارکن کے قتل کا شور مچا رہے تھے انہوں نے تو جنازہ بھی نہیں پڑھا، ہم نماز جنازہ میں شریک ہوئے‘ این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار نے بڑا الزام لگادیا
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب لڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ جو لوگ کل اپنے کارکن کے قتل ہونے کا شور مچا رہے تھے انہوں نے تو مقتول کا جنازہ بھی نہیں پڑھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت نماز جنازہ میں شریک ہوئی تھی۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی اسجد ملہی نے کہا مریم نواز نے کل سے میرے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے کہ میں نے فائرنگ کرنے کا کہا  اور وہ اس کی جھوٹی ویڈیو بھی شیئر کرتی رہیں ،ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ میں فائرنگ کرنے والے سے 20 فٹ کے فاصلے پر کھڑا تھا اور لوگوں کو فائرنگ کرنے سے روکتا رہا  لیکن مریم بی بی نے بغیر دیکھے سنے ویڈیو کو  شیئر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  یہ وہی مریم صاحبہ ہیں جو کہتی تھی کہ میری بیرون ملک تو کیا  پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، بیچاری ہر بار جھوٹ بولتی ہیں اور پکڑی جاتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جو یہ کارکنوں کے شہید ہونے کا شور مچا رہے ہیں ان لوگوں نے خود فائرنگ کی جس کی گواہی پورے گاؤں والے دیتے ہیں ،اگر ان کے کارکن شہید ہوئے تھے تو پھر یہ جنازے میں کیوں نہیں آئے؟ اگر ان کو اتنی ہی فکر تھی توجنازے میں آتے ، ان کو پتا تھا کہ اگر یہ جنازے میں آئے تو ان کو گاؤں والےد ھکے دے کر باہر نکال دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ 25 ارکان اسمبلی پورے حلقے میں پھیلے تھے لیکن جنازے میں نہیں آسکے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی پوری قیادت آج جنازے میں شریک تھی۔