بھارتی مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

بھارتی مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا
بھارتی مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت کھمبے سے ٹکرا گیا،تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرانڈیا کے طیارے نے وجئے واڑہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہی تھی کہ اس دوران جہاز کو حادثہ پیش آیا۔دوحہ سے آنے والی ایئرانڈیا کی پرواز جیسے اترنے لگی تو جہاز پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور رن وے کے قریب  لگے کھمبے سے جاکر ٹکرایا۔ واقعے میں جہاز کو تو نقصان پہنچا البتہ تمام مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔