ثقلین مشتاق نے محمد عامر کو کلاس کا کرکٹر قرار دیتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی مشورہ دے دیا 

ثقلین مشتاق نے محمد عامر کو کلاس کا کرکٹر قرار دیتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کو ...
ثقلین مشتاق نے محمد عامر کو کلاس کا کرکٹر قرار دیتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کو بھی مشورہ دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ فارم ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی،کلاس مستقل ہوتی ہے،محمدعامر کلاس کاکرکٹر ہے،بڑے میچ میں وہ ہمیشہ بڑا کھلاڑی بن کرسامنےآیا ہے،کرکٹرز کو چاہئےکہ جب بھی کوئی مسئلہ ہو اسے میڈیا میں بیانات دینے کی بجائے بیٹھ کر اور کمیونکیٹ کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل"نیو نیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلرمحمدعامر کی فارم نیچے آنے سے اس کی کلاس ختم نہیں ہو جاتی ،پی سی بی کے خلاف بیانات دینا محمد عامر کی غلطی ہے جبکہ دوسری طرف سے بھی ایشوز کی کلیئرٹی ہو جانی چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامرپرفارمنس دے ،کھیلے اور انجوائے کرے،مجھے نہیں پتا کہ مستقبل میں پی سی بی کے ساتھ اس کے کیا معاملات ہوتے ہیں ؟ بطور کرکٹر ہر کوئی کہتا ہے کہ محمد عامر کلاس کا باؤلر ہے اور  اس کے اندر ایسی کوالٹی ہے کہ وہ کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے ،بڑے میچ میں وہ بطور بڑا کھلاڑی بن کر سامنے آتا ہے اور اس میں کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔