حلقہ این اے 75 ضمنی انتخاب میں ٹرن اوور کیوں کم رہا ؟ لیگی اور پی ٹی آئی امیدواروں کے ایک دوسرے پر الزامات
ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 75 ضمنی انتخاب میں ٹرن اوور کم رہا، مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار اور پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی نے ایک دوسرے پرالزامات عائد کردیئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے لیگی رہنما نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیاگیا، ہمارا پولنگ ٹرن اوور 25فیصد تھا۔ امیدوار ہوتے ہوئےمجھے پولنگ اسٹیشن میں جانے نہیں دیا گیا۔امید تھی کہ صاف شفاف الیکشن ہوگا لیکن نہیں ہوا۔ انتخابات کے نتائج میں تبدیلی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ دوبارہ انتخابات کرائیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے کہاہ ے کہ شہر میں ٹرن آوَٹ اس لیے کم ہوا کہ میرا پولنگ ایجنٹ شہید ہوا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میں 160پولنگ اسٹیشن سے جیتا ہوں۔