کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی، شاہد آفریدی کا بیان
کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی، شاہد آفریدی کا بیان

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے یہ جیت بہت ضروری تھی۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم اچھا میچ جیتی ہے، پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کو رہنا چاہیے۔نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں، پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے، ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں۔ توقعات کا پریشر آجاتا ہے، ابھی کھیلنے دیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -