لاہور کی ٹیم میں وہ سنجیدگی نہیں تھی جو پہلے میچ میں نظر آئی، کراچی کنگز سے شکست پر محمد آصف کا تبصرہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فاسٹ باؤلرمحمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، نہ باؤلنگ اور نہ ہی بیٹنگ اچھی کی گئی، لاہور کی ٹیم میں وہ سنجیدگی نہیں تھی جو پہلے میچ میں نظر آئی۔
اتوار کو ہونے والے کراچی اور لاہور کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ پریشر تو کراچی کی ٹیم کو لینا چاہیے تھا کہ وہ لگاتار 3 میچز ہار چکی تھی لیکن لاہور نے کراچی کو باؤنس بیک کرنے کا پورا موقع دیا۔
کراچی کی باؤلنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر اور عماد نے اچھی باؤلنگ کی۔ اس کے علاوہ کراچی کی جانب سے فیلڈنگ بھی بے حد اچھی تھی، یہ میچ جیتنے سے کراچی کی ٹیم میں خوداعتمادی بڑھ چکی ہوگی۔