(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم
(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے ہونیوالا مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہونیوالے مذاکرات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور دیگر شامل تھے۔3 گھنٹے طویل بیٹھک کے بعد دونوں جماعتوں نے مذاکرات میں وقفہ کیا اور اس دوران (ن) لیگ کے ایم کیو ایم پاکستان سے مذاکرات کامیاب ہوئے جس میں ایم کیو ایم نے( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 10 بجے کے بعد پیپلزپارٹی کا وفد دوسرے راؤنڈ کیلیے نہ آیا اور (ن) لیگ کے قائدین انتظار کرتے رہ گئے جس کے بعد سوا گیارہ بجے انہوں نے اجلاس ختم کر کے صبح بات چیت آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔

اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، صبح دوبارہ نشست ہو گی، وفاقی کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے حوالے سے کچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

مزید :

سیاست -قومی -