ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج بھی صدقے کی ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ ابھی کسی کے سامنے اوپن نہ ہوں اس وقت مالی طور پر بھی صورتحال ایسی ہی ہے چند دنوں تک مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات اب ایسے نہیں رہے نا ہی زندگی میں شامل لوگ بھی اس لئے زندگی کے بارے میں اب از سر نو جائزہ لیں پھر پلاننگ کر لیں اور اللہ کا نام لے کر اس پر ہی چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ اپنے تعلقات کا استعمال کریں گے ان کے لئے بہت کچھ ہے اب حالات بدل رہے ہیں جس قدر ممکن ہو ان پر توجہ دے کر پرانے تمام نقصانات کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی بھی کام کے بارے میں کسی سے ذکر مت کریں مخالفت کرنے والے سر پر کھڑے ہیں اور آپ کو اس وقت اوپن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ صدقہ دیں اور خاموشی اختیار کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات بدل رہے ہیں آپ کی پوزیشن کافی کمزور ہو رہی ہے آپ صدقہ دیں اور اپنی زبان قابو میں رکھیں جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ انتظار کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
واپسی کا راستہ رکھیں کیوں انجانی سی منزل کی جانب سفر شروع کرنا چاہتے ہیں یہ مناسب نہیں۔ آج کچھ فیصلے کرنے ہوں گے اور خود کو مشکل سے نکالنا بے حد ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے نظریئے سے کام مت کریں حالات کے مطابق چلنے کی کوشش کریں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے ضروری نہیں کے دوسروں کے خیالات آپ سے ملیں آج اہم فیصلے کا دن بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنی تمام کوشش تیز کر دیں خاص طور پر روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ اس کا رزلٹ ضرور ملے گا اور اپنی اولاد اور گھر والوں پر خاص توجہ دینا بھی بے حد ضروری ہو گیا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بندش جیسی صورت حال ابھی بھی برقرار لگتی ہے آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور روحانی حل کر کے بندش کو توڑنے کی کوشش بھی کریں دو بھوکوں کو ہو سکے تو کھانا کھلا دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ دوسروں سے مدد کے طلب گار نہ بنیں صرف اللہ پاک کے سامنے ہی دست سوال کریں وہ ہی ہے جو آپ کی تمام پریشانیاں دور کرے گا آپ شاید غلط راستے پر ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ابھی تک کسی جکڑن کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مختلف کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس سے باہر نکلیں نماز پر توجہ دیں اور کالے ماش سے اپنی نظر بھی اُتاریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن معاملات میں سوچ سمجھ کر چلنے کی ضرورت ہے اس میں جلد باز اور لاپرواہی نہیں کرنی۔ اس وقت صورتحال قدر نازک سی ہے غلطی کی گنجائش نہیں ہے بالکل بھی۔