سندھ کی گورنرشپ پر ایم کیو ایم ڈٹ گئی ،حق سے دستبردار نہ ہونے کا عزم 

سندھ کی گورنرشپ پر ایم کیو ایم ڈٹ گئی ،حق سے دستبردار نہ ہونے کا عزم 
سندھ کی گورنرشپ پر ایم کیو ایم ڈٹ گئی ،حق سے دستبردار نہ ہونے کا عزم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے سندھ میں گورنر شپ کے معاملے پر اپنا مو¿قف واضح کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین نکاتی آئینی ترمیم پر حمایت بھی مانگی ہے جس میں بلدیاتی اداروں کی خود مختاری نمایاں ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم کو یقین دلایا ہے کہ عوامی مفاد کے لئے ان ترامیم پر پارٹی ان کو سپورٹ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ میں گورنر شپ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی شوق نہیں اور ہم کسی دوسری جماعت کی طرح حکومت سازی کے لئے بلیک میل نہیں کریں گے۔