بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر ,طیفی بٹ کا ذاتی مالشیا نکلا ، کیس میں اہم پیشرفت 

بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر ,طیفی بٹ کا ذاتی مالشیا نکلا ، کیس میں اہم ...
بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر ,طیفی بٹ کا ذاتی مالشیا نکلا ، کیس میں اہم پیشرفت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپوکے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،پولیس گوگی بٹ کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قتل کی رات تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کراچی سے بیرون ملک چلا گیا جبکہ گوگی بٹ قتل کی رات کو لاہور میں ہی موجود تھا ، گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ ملزم مظفر 22 سال سے طیفی بٹ کا ذاتی مالیشا تھا ، ملزم مظفر کی بیوی نے پولیس کو کیس کے حوالے سے کافی اہم معلومات فراہم کی ہیں ۔

پولیس کو ملزم کی بیوی کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات سے کیس کو حل کرنے میں کافی مدد مل رہی ہے جبکہ سی آئی اے پولیس بھی تفتیش میں معاونت کر رہی ہے ، ملزم کا پستول جائے واردات سے تاحال برآمد نہیں ہو سکا اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ پستول کس کے پاس ہے ، آلہ قتل موقع پر ہی کسی نے غائب کر دیا تھا ۔

یاد رہے کہ امیر بالاج کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ، واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی موقع پر ہی مارا گیا ۔بالاج ٹیپو نے حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی ، امیر بالاج کو 4 گولیاں لگیں جو جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے ۔

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے  امیر  بالاج  ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی  امیرمصعب کی مدعیت میں خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

 امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ  حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور  امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -