ا نتخابات میں "بڑی غلطی " کیا تھی ؟بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے واضح الفاظ میں بتا دیا

ا نتخابات میں "بڑی غلطی " کیا تھی ؟بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے ...
 ا نتخابات میں
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے کہا  ہےکہ ا نتخابات کی ذمہ داری عدلیہ سے لے کر بیوروکریسی کو سونپنا بڑی غلطی تھی ،جمہوریت قائم رکھنی ہے تو اداروں کی مداخلت ختم کرنا ہوگی ،بلوچستان میں ایک دفعہ پھر ڈمی کردار لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وہ  نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں  تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ   بھی شریک تھے۔

ا ثناء اللہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن کے بعد قانونی چیلنجز برقرار رہیں گے ، آئندہ دو تین مہینے اسمبلی کی کمپوزیشن ہی پوری نہیں ہوگی، انتخابات کی ذمہ داری عدلیہ سے لے کر بیوروکریسی کو سونپنا بڑی غلطی تھی، سول انتظامیہ سیاسی ہوتی ہے اس پر آسانی سے اثر انداز ہوا جاسکتا ہے۔