نوک پلک سنواری جارہی ہے، 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے؟ قمر زمان کائرہ نے بتا دیا

نوک پلک سنواری جارہی ہے، 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ...
نوک پلک سنواری جارہی ہے، 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے؟ قمر زمان کائرہ نے بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 3 سال 2سال والے فارمولے پر پیپلز پارٹی کا کیا مؤقف ہے؟ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بتا دیا ۔ انکاکہنا ہے کہ کابینہ میں شامل ہونے کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کر رہے تھے ۔

قمر زمان کائرہ  کا مزید کہنا تھا ہم نے سی ای سی اجلاس کے بعد (ن) لیگ کو حکومت سازی کا کہہ دیا تھا، آصف زرداری نے قیادت کی مشترکہ میٹنگ میں شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا، کمیٹی کے ایجنڈے میں یہ کبھی نہیں تھا کہ ہم کابینہ کا حصہ ہوں گے، پاکستان کو درپیش مسائل کے پیش نظر مشترکہ حکومت بنائی جائے یا کسی ایک جماعت کو مکمل آزادی کے ساتھ کام کرنے کیلئے سپورٹ فراہم کی جائے،3 سال 2سال والے فارمولے پر بھی ہمارا یہی مؤقف تھا، ہمارا بہت سارا کام ہوچکا ہے اپنی قیادتوں سے بات کر کے نوک پلک سنواری جارہی ہے۔