پنجاب اسمبلی: آزاد امیدوار انعام باری پیپلز پارٹی میں شامل 

پنجاب اسمبلی: آزاد امیدوار انعام باری پیپلز پارٹی میں شامل 
پنجاب اسمبلی: آزاد امیدوار انعام باری پیپلز پارٹی میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 238 سے کامیاب آزاد امیدوار انعام باری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزاد امیدوار انعام باری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں انعام باری 54500 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سید محمود شاہ 49401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔