2 مزید آزاد اراکین کا  مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

2 مزید آزاد اراکین کا  مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
2 مزید آزاد اراکین کا  مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 آزاد اراکین نے شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے آزاد نشستیں جیتنے والے ولی محمد اور عبدالخالق خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، دونوں آزاد اراکین نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے دونوں اراکین کے فیصلے کو سراہا اور مبارک باد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے آپ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔ پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے،ملک کے موجودہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -