عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے کس بڑے استعفے کا مطالبہ کر دیا؟

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے کس بڑے استعفے کا مطالبہ کر دیا؟
عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے کس بڑے استعفے کا مطالبہ کر دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق الیکشن کے نتائج جاری ہونے چاہئیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کھلے عام بتایا جس قسم کی دھاندلی ہوئی ہے۔ یہی مناسب وقت ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں، عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مرکز میں ہمارے ساتھ بیٹھے گی، ہم انہیں سپورٹ کر رہے ہیں، ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو سکیورٹی مہیا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -