پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آنلائن)پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے نو مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ْ

سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

انہوں نےمؤقف اختیار کیا کہ نو مئی کے مقدمے کا جیل ٹرائل قانون کے منافی کیا جارہا ہے ،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے برعکس جاری کیا گیا،استدعا کی کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

مزید :

سیاست -قومی -