این اے 146میاں چنوں، پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس،اسلم بودلہ نے چیلنج کیا تھا

این اے 146میاں چنوں، پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس،اسلم ...
این اے 146میاں چنوں، پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس،اسلم بودلہ نے چیلنج کیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن ( ای سی پی ) نے این اے 146 سے پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔سماکے مطابق ای سی پی نے میاں چنوں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے امیدوار پیر ظہور حسین قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق پیر ظہور قریشی این اے 146 سے ایک لاکھ 12 ہزار 666 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پیر ظہور حسین قریشی کا مقابلہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار پیر اسلم بودلہ سے تھا جو ایک لاکھ 4 ہزار 739 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے تاہم ظہور حسین قریشی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا اور اب ان کے خلاف کیس کی آئندہ سماعت 23 فروری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ ظہور حسین قریشی نے الیکشن آزاد حیثیت میں لڑا تھا لیکن کامیابی کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔