بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، تفتیش جاری

بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، تفتیش جاری
بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، تفتیش جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیپو ٹرکاں والے کے صاحبزادے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا، قتل کیس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفرحسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام نکلی۔