لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں

لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں
لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد 2 سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی۔ 

دونوں سیشن ججز کو بطور جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد اور بنکنگ کورٹ 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج ندیم طاہر سید کو بطور جج بنکنگ کورٹ ون فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ 

سیشن جج عبہر گل خان کو بطور جج بنکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور تعینات کیا گیا ہے،دونوں جوڈیشل افسران کو 23 فروری تک چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -