8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق

8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق
8فروری کی رات قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالا گیا، ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی عبرت ناک جیت  ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں، 2024 کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں،ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی، عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔