پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی کی فیملی سے متعلق اہم مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی کی فیملی سے متعلق اہم مطالبہ ...
پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی کی فیملی سے متعلق اہم مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کی جان کو شدید خدشات ہیں لہٰذا سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این اے کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، مخصوص نشستوں کیلئے پرسوں الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 سیٹوں پر جیت چکی ہے ، بارہا کہا ہم نے قومی اسمبلی کی  180سیٹیں جیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب کیا جائے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی متنازع ہو چکے ہیں۔

مزید :

سیاست -