ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگردماراگیا

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگردماراگیا
ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگردماراگیا
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بناء پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن  سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں محمد سہیل نامی دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ  مارا جانے والا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھا،دہشتگرد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،مقامی آبادی کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے،مقامی آبادی  نے سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کی لعنت کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

دفاع وطن -