جے یو آئی نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افرادجمع کرنے کا اعلان کردیا

جے یو آئی نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افرادجمع کرنے کا اعلان کردیا
جے یو آئی نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افرادجمع کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف سندھ کے صدر مولانا راشد محمود سومرو نے حلف والے دن کراچی میں 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا اعلان کردیا۔

نوشہرو فیروز میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں  مولاناراشد سومرو نے کہا کہ ہم چوروں کو بھگا کر ملک کو بچانا چاہتے ہیں۔ 10 لاکھ افراد کراچی میں جمع کرکے انہیں حلف نہیں اٹھانے دیں گے، حکومت نہیں چلنے دیں گے، تکلیف اور درد کا وقت ختم ہونے والا ہے۔ مولاناراشد سومرو نے مزید کہا کہ عوام کی مدد سے سندھ کو دوبارہ باب الاسلام بنائیں گے، تحریک تب تک چلے گی جب تک اپنا مینڈیٹ چھین نہیں لیں گے۔اپنے ٹھٹھہ کے جلسہ کے 3 ہزار عوام اور یہاں لاکھوں کی عوام دیکھو، ابھی تو پیر سائیں کے حر اسمبلی میں آئیں گے۔

مزید :

سیاست -