پی ایس ایل9،ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

پی ایس ایل9،ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
پی ایس ایل9،ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 9کےپانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنائےجس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا ۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے ، کولن منرو8جبکہ ایلکس ہیلز 2سکو بنا کر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد جورڈن کاکس 41جبکہ اعظم خان 13رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آغا سلمان 52اور شاداب خان 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی3, 3جبکہ اسامہ میر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈیوڈ ویلے نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 43، ڈیوڈ میلان صفر ، ریزہ ہینڈرکس 58، خوشدل شاہ 3اور یاسر خان 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 17سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ 2جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -