حکومت سازی کےحوالے سے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات،معاملات طے پاگئے

حکومت سازی کےحوالے سے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات،معاملات طے پاگئے
حکومت سازی کےحوالے سے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات،معاملات طے پاگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنما موجود تھے،ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں جس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد کیا جائےگا۔

صحافی عامر الیاس رانا کا ایکس پر بتانا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا  ہے جس کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا،وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا، آصف علی زرداری صدر مملکت اور شہبازشریف وزیراعظم ہوں گے

معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی کا اسپیکر مسلم لیگ ن، چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی سے ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی، معاہدے کا اعلان آصف علی زرداری،شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری مشترکہ پریس کانفرنس میں کرینگے۔