سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا
سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان پاکستان آن لائن) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا  2 لاکھ  36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ  40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ  55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ  60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ  60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔

مزید :

بزنس -