امریکہ کا ڈرون حملوں کی پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ ، سی آئی اے کو مزید ایک سال مہلت مل گئی: امریکی اخبار
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے منتخب اہداف پر کھلم کھلاڈرون حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی حتمی منظوری آئندہ چنددنوں میں صدر اوبامادیں گے۔ایک امریکی اخبار کے مطابق ڈرون حملوں کے حوالے سے انسداد دہشتگردی کی نئی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کی روسے سی آئی اے کوایک سال کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرون حملوں کے لیے کھلی چھوٹ مل جائیگی۔مقامی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی کا اہم ترین مقصد افغانستان سے امریکی انخلا کے وقت القاعدہ اور طالبان کو مزید کمزور کرنا ہے تاکہ وہ امریکہ کے لیے مزید مشکلات پیدا نہ کرسکیں اور اس حوالے سے دہشت گردوں کی نئی لسٹ بھی بنائی گئی ہے جس میں شامل لوگوں کو چن چن کر ہلاک کیا جائے گاجبکہ نئی پالیسی کا نام پلے بک تجویز کیاگیاہے اور یہ پالیسی وائٹ ہاﺅس کی طرف سے ایک سال کی طویل کوشش کے بعد تیار کی گئی ہے