معروف پاکستانی گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کرگئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ مہناز بیگم بحرین میں انتقال کر گئیں اور اُن کی میت آج کراچی لائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مہناز بیگم طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں مقیم تھیں، کراچی سے امریکہ جاتے ہوئے بحرین کی فضائی حدود میں اُن کی طبیعت خراب ہوئی جہاں اُنہیں ہسپتال منتقل کیاگیالیکن جانبر نہ ہوسکیں ۔ مہنا زبیگم نے فلم اور ٹی وی کیلئے کئی مشہور گانے گائے، انہیں غزل اور ٹھمری گانے میں کمال حاصل تھا۔ مہناز بیگم سلام، مرثیے اور نوحے بھی پڑھتی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہناز بیگم بلڈ پریشر ، شوگر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں۔