کامران فیصل قتل کیس: تفتیش کیلئے نیب کے چاراہلکاروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل قتل کیس میں پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر حسین اصغر خان سمیت چارنیب اہلکاروں کو پیر کو تھانہ سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا۔ کامران فیصل اصغر خان کی سربراہی میں رینٹل پاور سکینڈل میں گدو بیراج کی تحقیقات پر مامور تھے۔ان کے ساتھ معاون کاروں میں ڈیٹا انٹری آپریٹر مومن خان اور صہیب جبکہ نائب قاصد نجیب شامل ہیں۔ان چاروں نیب اہلکاروں سے بیانات لیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کامران فیصل کے ذہنی دباو¿ میں رہنے کے بارے میں بھی سوالات کیے جائیں گے جبکہ پولیس نے کامران فیصل کے زیر استعمال موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔دنیانیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کامران فیصل کے کمرے کی کھڑکی پھلانگ کر نیب اہلکاروں کا ان کے کمرے میں داخل ہونا اہلکاروں کی سنگین غلطی تھی۔