دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں : امریکہ

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں : امریکہ
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں : امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہاہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں سے آگاہ ہیں اور پاکستا ن کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ۔ اِس دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نجی چینل کے مطابق مریکی سفیر نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام پر وزارت داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ مارچ کے دوران سفارتکاروں کے تحفظ کے بہترین انتظام کئے گئے۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔