کراچی میں بلدیہ کے علاقے میں بم دھماکہ ، دوافرادزخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیہ میں موچکو موڑ کے قریب بم دھماکے میں دو افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔ دنیانیوز کے مطابق دھماکے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے جس کے مطابق آٹھ کلوگرام وزنی بم موٹرسائیکل کی ٹینکی میں نصب کیاگیاتھا جس میں بال بیرنگ استعمال کیاگیااوراُسے ریموٹ کنٹرول کے ساتھ جوڑا گیا۔ دھماکے کے وقت پیپلزپارٹی کے ایک مقامی عہدیدارکی گاڑی جائے دھماکہ سے گزر رہی تھی ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرچوک پر نامعلوم افراد نے ایک ٹھیکیدا کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دوافرادزخمی ہوئے تاہم اُن کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ جائے حملہ پر ایک مشکوک موٹرسائیکل موجود ہے ۔