کراچی کے منگھوپیرتھانے میں نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ اومعطل ، چاراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تھانے میں چوری کے ملزم کی پراسرار ہلاکت پر ایس او کو معطل اوراے ایس آئی سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق منگھو پیر تھانے میں دوران حراست چوری کے مقدمے کا ملزم خالد ہلاک ہوگیا جس پر متوفی کے لواحقین نے تھانے کا گھیراﺅکرلیااور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ دورکشوں کو جلائے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔ ورثاءنے الزام عائد کیاہے کہ خالد کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے ۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ایس ایچ او ناصر محمود کو معطل کرکے تنزلی کردی گئی ہے جبکہ ایس پی اورنگی کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔نجی چینل کے مطابق اے ایس آئی انور اور پی سی پرویز کو گرفتار کرکے چاراہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔