راولپنڈی کے ایک گھر سے میاں ،بیوی اوربیٹی کی لاشیں برآمد
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ پیرودھائی کی حدود میں دو منزلہ عمارت سے ایک بچی اوراُس کے ماں باپ کی لاشیں ملی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔محلہ داروں کے مطابق منڈی بہاوالدین کی فیملی کچھ دن قبل ہی علاقے میں منتقل ہوئی تھی اور نہ ہی اُن کی محلہ داروں میں سے کسی کے ساتھ زیادہ آشنائی تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دروازے کی مشکوک بندش اور کچھ دیگر علامات پر دروازہ توڑا گیا تو میاں بیوی اور بیٹی کی لاشیں ملیں جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔