پیپلزپارٹی ہمیشہ جنوبی پنجاب کو اقتدار میں لائی ، الگ صوبے کی سفارشات اور بل پیر کواسمبلی میں پیش ہوں گے: یوسف رضاگیلانی

پیپلزپارٹی ہمیشہ جنوبی پنجاب کو اقتدار میں لائی ، الگ صوبے کی سفارشات اور بل ...
پیپلزپارٹی ہمیشہ جنوبی پنجاب کو اقتدار میں لائی ، الگ صوبے کی سفارشات اور بل پیر کواسمبلی میں پیش ہوں گے: یوسف رضاگیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ہی اقتدار میں لائی اورآج الگ صوبے کی حمایت کرنے والے جنوبی پنجاب کے دوست ہیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جنوبی پنجاب سے ہی لوگوں کو اقتدار میں لائی ہے ، ابھی بھی گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ہیں اوراِس سے قبل میں کھوسہ یہیں سے تھے ، مخدوم شہاب الدین کو وزیراعظم بنایاجارہاتھالیکن وہ نہ بن سکے ۔ اُن کاکہناتھاکہ نئے صوبے کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں پیش کریں گے ،پارلیمانی کمیشن الگ صوبے کی سفارشات پیش کرے گا،دیکھیں کہ کمیشن کی رپورٹ کی کون حمایت کرتا ہے اور کون مخالفت؟ سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ الگ صوبہ بنائے بغیر جنوبی پنجاب کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، طاہر القادری کی آمد سے حکومت اور اپوزیشن متحد ہوگئی، کچھ جماعتوں نے مشرف ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا انہیں نہیں بھاگنے دیں گے۔