اوبامہ اور جوبائیڈن نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر باراک اوبامہ اور نائب صدر جوبائیڈن نے وسری مدت کیلئے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ باراک اوبامہ نے وہائٹ ہائوس جبکہ جوبائیڈن نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر حلف اٹھایا۔ اس تقریب میں ں کئی امریکی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جوبائیڈن صدر براک اوباما کے ساتھ مزید چار سال تک نائب صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جوبائیڈن کے بعد صدر اوبامانے بھی وائٹ ہائوس میں دوسری مدت کیلئے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔