بلوچستان میں بھرتیوں پر پابندی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے تمام محکموں میں نئی بھرتیوں پرپابندی عائد کردی ہے اور گذشتہ پانچ سال میں ہونے والی بھرتیوں کے بارے میں تحقیقات کا بھی فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کےمطابق اداروں کو ضرورت پڑنے پرسولہ گریڈ سے زاائد کے افسرکی بھرتی کیلئے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سولہ گریڈ سے زائد کےافسرکی بھرتی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگی۔