شراپوا آسٹریلین اوپن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
میلبورن( مانیٹرنگ ڈیسک)روسی ٹینس سٹار ماریا شراپوا فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتی ہوئی آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ چوتھے راو¿نڈمیں ماریا شراپوا نے بیلجیئم کی کرسٹن فلپکنز کو سٹریٹ سیٹ سے ہرایا۔ روسی ٹینس سٹار نے پہلے سیٹ میں چھ ایک اور دوسرے سیٹ میں چھ صفر سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل میں شراپوا کا سامنا ہم وطن حریف کیٹرینا ماکاروا سے ہوگا۔ چینی کھلاڑی لی نا نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لی نا کا سامنا جرمن کھلاڑی جولیا جورجز سے ہوا جس میں انھیں دلچسپ مقابلے کے بعد دو صفر سے فاتح رہیں۔ لی نا کی کامیابی کا اسکور سات چھ اور چھ ایک رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔