’جادوئی‘ فارمولا جس کے ذریعے آپ کسی کی بھی عمر اور جوتے کا سائز معلوم کرسکتے ہیں

’جادوئی‘ فارمولا جس کے ذریعے آپ کسی کی بھی عمر اور جوتے کا سائز معلوم ...
 ’جادوئی‘ فارمولا جس کے ذریعے آپ کسی کی بھی عمر اور جوتے کا سائز معلوم کرسکتے ہیں

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاضی کے ایک فارمولے کے ذریعے کسی کے جوتے کا نمبر اور عمر معلوم کرنے کا طریقہ اگرچہ کافی پہلے ایجاد ہوا مگر یہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ ٹوئٹر پر کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کلیے نے تو ان کو ہلا کے رکھ دیا ہے جبکہ بعض کہتے ہیں کہ یہ تو جادو ہے۔ آئیے آپ کو بھی یہ فارمولا بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنے دوستوں کو حیران کر سکیں۔

آپ اپنے کسی دوست کو اپنے جوتے کا نمبر اپنے ذہن میں لانے کو کہیں۔ اسے کہیے کہ وہ یہ نمبر اور آگے آنے والے مراحل کے جوابات آپ کو نہیں بتائے بلکہ اپنے ہی ذہن میں رکھے۔ پھر اسے جوتے کے سائز کو 5سے ضرب دینے کو کہیں، پھر اس میں 50جمع کروائیں، پھر حاصل جواب کو 20سے ضرب دلوائیں، پھر اس میں 1015جمع کروائیں۔ اب دوست سے کہیں کہ وہ حاصل جواب میں سے اپنی پیدائش کا سال تفریق کر دے ۔ اب باقی رہ جانے والا تین یا چار اعداد والا نمبر جوتے کے سائز اور تاریخ پیدائش پر مشتمل نمبر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس