ورن دھون فلم’’ڈشوم ‘‘ کے لیے عربی زبان سیکھیں گے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون فلم’’ڈشوم ‘‘ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے عربی زبان سیکھیں گے۔
بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کچھ بھی کر گزرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ نوجوان اداکار ورن دھون نے اپنی نئی فلم کے لیے عربی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورن دھون پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کی فلم ’’ڈشوم‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ عربی زبان بھی سیکھ رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے باقاعدہ کلاسز لینا شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ڈشوم‘‘ میں اداکار جان ابراہم، ورن دھون اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کریں گی۔