چین کے سو رکنی کاروباری وفد کاخیرمقدم کرتے ہیں، عبد الباسط

چین کے سو رکنی کاروباری وفد کاخیرمقدم کرتے ہیں، عبد الباسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اینڈٹریڈ کے چیئرمین عبدالباسط نے چین کے سو رکنی کاروباری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20جنوری کو لاہور بالخصوص لاہور چیمبر آنے والے چین کے تجارتی وفد سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی حجم میں بے پناہ ہمہ گیر وسعت پیدا ہوگی۔عبدالباسط نے کہا ہے کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی یسے تمام غیر ملکی تجارتی و سرمایہ کاری و فود کا خیرمقدم کر یں گے جو پاکستان کی برآمدات اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہوں .عبدالباسط نے کہا ہے کہ چینی عوام اور کاروباری طبقہ میں مسلسل محنت کے جذبوں اور انکی مثالی اقتصادی و معاشی ترقی کو پاکستان کا کاروباری طبقہ قدر اور رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کا ہنر جاننے اور سیکھنے کے لیے پاکستانی بزنس کمیونٹی کے افراد اکثر و بیشتر چین کا دورہ کرتے ہیں .عبدالباسط نے کہا ہے کہ چین پہلے دن سے پاکستان کی دست گیری کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا تاہم انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے لیے 46 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری نے دونوں ملکوں کی دوستی کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔
اس سرمایہ کاری کا بڑا حصہ پاکستان میں بجلی بنانے کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

مزید :

کامرس -