ویتنام رواں سال 65 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا

ویتنام رواں سال 65 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا

ہنوئی(آن لائن)ویتنام رواں سال 65 لاکھ ٹن چاول برآمد کرے گا۔ ویتنام اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 65 لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کا فیصلہ ویتنام فوڈ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا تاہم اس میں سرحدی راہداری کے راستے چین کو برآمد کیا جانے والا چاول شامل نہیں ہے جبکہ ویتنام نے گزشتہ سال کے دوران 65.7 لاکھ ٹن چاول برآمد کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 12 ٹن چاول برآمد کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

ویتنام نے سال 2015ء4 کے دوران انڈونیشیا کو 10 لاک ٹن اور فلپائن کو 4لاکھ 50 ہزار ٹن چاول فروخت کئے جس کی ترسیل رواں سال مارچ میں مکمل ہو گی۔

مزید : کامرس