لیجا کے سالانہ انتخابات:سدھیر چودھری صدر منتخب

لیجا کے سالانہ انتخابات:سدھیر چودھری صدر منتخب

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن(لیجا) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2016ء کے لیے سدھیر چودھری صدر ، پرویز اسلام نائب صدر ، اشتیاق حسین سیکریٹری جنرل جبکہ شہزاد خان فنانس سیکریٹری اور اسد اقبال ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ انتخابات گزشتہ روزلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئے جس کے لیے سینئر صحافی احمد ہمایوں خان نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دئیے۔دیگر جیتنے والوں میں اشتیاق حسین سیکریٹری جنرل، شہزاد خان فنانس سیکریٹری جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میں اسد اقبال ، احسن صدیق اور جاوید ہاشمی شامل ہیں۔ الیکشن کمشنر احمد ہمایوں خان نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔ منتخب ہونے والوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور احترام کی بنیاد پر تمام صنعتی و تجارتی اداروں کے ساتھ بہترین تعلقات کو فروغ دیں گے۔ نومنتخب صدر سدھیر چودھری نے کہا کہ وہ لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدر ، نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی ایک نشست پر یکساں ووٹوں کی وجہ سے مقابلہ برابر رہا چنانچہ چھ ماہ کے بعد انتظامی ڈھانچہ بدل جائے گا اور مظہر اقبال صدر، منصور بخاری نائب صدر اور جہانگیر حیات رْکن مجلس عاملہ ہونگے۔

مزید : کامرس