مجھے بھی میچ فکنسگ کی پیشکش ہوئی ، نوواک جوکووچ ؛ سرینا ولیمز نے دعوے مسترد کر دیئے

مجھے بھی میچ فکنسگ کی پیشکش ہوئی ، نوواک جوکووچ ؛ سرینا ولیمز نے دعوے مسترد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(آن لائن) عالمی نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جو کو وچ نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی ایام میں بالواسطہ طور پر انہیں میچ ہارنے کیلئے دو لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف جواب دیدیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک میچ کے بعد میچ فکسنگ کے سوال پر عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ سٹاف کے ایک رکن کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔ انہیں جنوبی کوریائی کھلاڑی چنگ ہیون سے میچ ہارنے کیلئے کہا گیا تھا اور ان کے انکار پر معاملہ وہیں ختم ہو گیا۔انہوں نے جوا کرانے والی کمپنیوں کو بڑے ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت دیے جانے پر بھی سوال اٹھایا۔ ٹینس میں میچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد نوواک نے کہا میچ فکسنگ جرم ہے اور وہ کبھی اس جرم میں ملوث نہیں ہوئے جبکہ ٹینس کے بڑے مقابلوں میں بھی میچ فکسنگ نہیں ہوتا۔ یاد رہے سالہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے آسٹریلین اوپن 2016کی اپنی پہلی کانفرنس میں چاکلیٹس بھی تقسیم کیں۔دفاعی چیمپیئن نوواک اس رسم کو اپنی لئے خوش قسمتی کا باعث تصور کرتے ہیں اور اس پر گزشتہ کئی سالوں سے عمل پیرا ہیں۔نوواک کا کہنا ہے کہ وہ سال کے پہلے سیزن کی پہلی پریس کانفرنس میں اور آخری کانفرنس میں چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں جو ان کے لئے پورے سال خوش بختی کا سبب بنتی ہے۔دوسری طرف سیرینا ولیمز نے ویمن ٹینس میں میچ فکسنگ کے دعووں کو مسترد کردیا ہے جبکہ برطانیہ کے سابق نمبر ون کھلاڑی اینڈریو کاسل نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر میچ فکسنگ ممکن ہے جہاں کھلاڑی جواریوں کی طرف سے پرکشش ترغیبات کے جھانسے میں آ کر میچ فکس کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے جنہیں ٹینس کی عالمی تنظیم نے مسترد کر دیا ہے۔