ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی

ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریکٹس کے دوران تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے 7گھنٹے قبل کھلاڑیوں کوہدایات جاری کیں تھیں کہ پلیئرز ٹریننگ پرتوجہ دیں اورسیلفیزوٹویٹر سے بریک لیں ،تاہم عمر اکمل نیہیڈ کوچ کی ہدایات کو نظراندازکرتے ہوئے 4 گھنٹے بعد ہی ٹریننگ کیدوران تصویرسوشل میڈیا پراپ لوڈکردی۔
قومی کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی20میچ کی تیاریوں کیلئے ویلنگٹن میں ٹریننگ کررہی ہے۔
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،فیصلہ کن معرکہ 22 جنوری کو ہوگا۔