مسٹر ورلڈ مسل مینیا سلمان احمد نے بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

مسٹر ورلڈ مسل مینیا سلمان احمد نے بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(آئی این پی)مسلسل نظراندز کئے جانے پر ملک کے مشہور تن ساز سلمان احمد نے غربت سے پریشان ہوکر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔امریکا میں ہونے والی مسٹر ورلڈ چیمپین شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سلمان احمد نے گمنامی سے پریشان ہوکر بیرون ملک منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ دوہزار پندرہ میں امریکا میں ہونے والی چیمپین شپ میں سلمان احمد نے مسٹر ورلڈ مسل مینیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔سلمان احمد کا کہنا ہے انہیں بڑے مقابلوں میں شرکت کے لئے مالی مسائل کا سامنا ہے۔ جس کی ٹریننگ میں بہت خرچہ ہوتا جو وہ اس وقت برداشت نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تن ساز عاطف انور بھی انہیں وجوہات کی وجہ سے پاکستان چھوڑ کرچلے گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بھی کئی مملک جانے کی آفر ہے۔ جہاں انہیں ان مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی