بھارتی کرکٹرز ملک کی بجائے اپنے لئے کھیلتے ہیں، گلین میکسویل

بھارتی کرکٹرز ملک کی بجائے اپنے لئے کھیلتے ہیں، گلین میکسویل

سڈنی (آئی این پی)مایہ ناز آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل نے بھارتی بلے بازوں کو اپنی ذات کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی قرار دے دیا۔ بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے میکسویل نے کہا 'ہندوستانی بلے باز شاید اس بات کو یقینی بنارہے تھے کہ وہ کوئی سنگ میل عبور کرلیں۔ کچھ لوگ سنگ میل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور کچھ نہیں۔جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ 'اگر آپ کے لیے سنگ میل اتنی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تو پھر انہیں ہی پورا کریں۔ میرے لیے ان کی کبھی اہمیت نہیں رہی۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستانی ٹیم تیسرے ایک روزہ میچ میں اچھا کھیلی۔

’انڈیا کی بیٹنگ اور باؤلنگ گزشتہ میچوں کے مقابلے میں کافی بہتر تھی۔دوسری جانب، ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے جب ویرات کوہلی اور روہیت شرما کے کھیل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنی ٹیم کا دفاع کیا۔'نہیں بالکل نہیں۔ میرے خیال سے ایسا کچھ نہیں۔ آپ مجھ سے مزید تفصیلات مت پوچھیں، آپ خود اعداد و شمار دیکھ لیں۔'ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے دھونی کا کہنا تھا ’ان باتوں کے بجائے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہم کھیل کے کن حصوں میں برا کھیل رہے ہیں اور کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے فیلڈرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'جب بہترین فیلڈرز بھی غلطیاں کریں تو آپ فیلڈنگ پریکٹس پر الزام نہیں لگاسکتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی