میکسویل کے بیان پر روی شاستری مشتعل

میکسویل کے بیان پر روی شاستری مشتعل

میلبرن(آن لائن)آسٹریلیا کے آل راؤنڈرا ور تباہ کن بلے باز گلین میکسویل کے بھارتی کھلاڑیوں کو خود غرض کہنے پر روی شاستری میدان میں آگئے میکسویل جو تیسرے ون ڈے کا بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے انہوں نے اپنے ایک بیان میں بھارتی کھلاڑیوں کو خود غرض کہا تھا۔میکسویل نے تیسرے ون ڈے میں بھارت سے ان کی یقینی جیت چھین لی تھی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ’’ اگر آپ کے لئے سنگ میل اتنی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تو پھر انہیں ہی پورا کریں میرے لئے ان کی کبھی اہمیت نہیں رہی‘‘۔گلین میکسویل کے اس بیان پر سابق بھارتی بلے باز روی شاستری بھی میدان میں آگئے اور کہنے لگے اگر ہم خود غرض ہوتے تو ویرات کوہلی سب سے تیز سات ہزار رنز بنا نے والے کھلاڑی نہ بنتے اور نہ ہی روہت شرما دو ڈبل سینچریا ں اسکور کرتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کھیلتے ہیں ۔

اور جیت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں آج کل قسمت تھوڑی خراب چل رہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی