ظہیرعباس نے بطور سربراہ کرکٹ اکیڈ میز اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا

ظہیرعباس نے بطور سربراہ کرکٹ اکیڈ میز اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے پنجاب سپورٹس بورڈ میں بطور سربراہ کرکٹ اکیڈ میز اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے اس موقع پر ان کی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورسے بھی ملاقات ہوئی جس میں سپورٹس کے فروغ اور پنجاب میں کرکٹ اکیڈمیزکے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے کہا کہ سپورٹس بورڈپنجاب کے ساتھ مل کر لاہور ، سیالکوٹ ، ملتان اور راولپنڈی میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جارہی ہیں جبکہ اس کے دوسرے فیز میں پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی کرکٹ اکیڈمیزکا قیام عمل میں لایا جائے گا ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، سپورٹس ہر شہری کا حق ہے اس کے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں واضح رہے سپورٹس بورڈ پنجاب اور صدر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ظہیر عباس کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں بطور سربراہ کرکٹ اکیڈمیزاپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی