دھرنو ں اوراحتجاجی سیاست نے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالی،بابر حسین

دھرنو ں اوراحتجاجی سیاست نے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالی،بابر حسین

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا ۔ دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارفکرایاہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیاہے ۔ 19-01-16

مزید : میٹروپولیٹن 1